1. اسرائیلی فضائی حملوں میں اب تک 61 بچوں اور 36 خواتین سمیت 200 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں اور
  2.  1300 سے زیادہ زخمی ہیں جبکہ حماس کے جوابی راکٹ حملوں کے نتیجے میں 10 اسرائیلیوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔
  3. اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان تقریباً 10 دنوں سے یہ پرتشدد تنازع جاری ہے۔ شیخ جرح کے علاقے میں فلسطینیوں کو ان کے علاقوں سے بے دخل کرنے کی دھمکیاں اور خدشات حالیہ کشیدگی کی ایک بڑی وجہ ہیں۔
  4. یہ قدیم شہر کی دیواروں سے باہر ایک فلسطینی محلہ ہے جس کی زمین اور گھروں کے ملکیت پر یہودی آبادکاروں نے عدالتوں میں مقدمات کیے ہوئے ہیں۔
  5. گذشتہ جمعے کو مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کا آغاز ہوا۔ ان جھڑپوں میں 53 فلسطینی زخمی ہوئے تھے۔
  6. اسرائیل نے تل ابیب کے قریبی شہر لد میں نسلی فسادات کے بعد ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔ سنہ 1966 کے بعد سے پہلی مرتبہ اسرائیلی حکومت نے فلسطینی برادری کے خلاف ہنگامی حالت کا نفاذ کیا ہو۔
  7. حالیہ کشیدگی میں اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ حماس نے 1500 راکٹ اسرائیل کی جانب داغے ہیں تاہم ان میں سے زیادہ تر اسرائیلی دفاعی نظام آئرن ڈوم نے فضا میں ہی تباہ کر دیے ہیں۔
  8. اقوام متحدہ نے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس اتوار کو طلب کیا تھا اور عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے فوری طور پر پرتشدد واقعات روکنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
  9. دنیا بھر میں اسرائیلی حملوں کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
  10. Israeli airstrikes have so far killed 200 Palestinians, including 61 children and 36 women, and injured more than 1,300, while Hamas retaliatory rocket attacks have reportedly killed 10 Israelis.
    The violent conflict between Israel and the Palestinians has been going on for about 10 days. Threats and fears of evicting Palestinians from the Sheikh Jarrah area are a major cause of recent tensions.It is a Palestinian neighborhood outside the walls of the ancient city whose land and houses have been sued by Jewish settlers.
    Clashes broke out between Israeli police and Palestinian protesters at Al-Aqsa Mosque last Friday. Fifty-three Palestinians were injured in the clashes.
    Israel has declared a state of emergency following ethnic riots in the town of Lod, near Tel Aviv. For the first time since 1966, the Israeli government has declared a state of emergency against the Palestinian community.
    In recent tensions, the Israeli military claims that Hamas has fired 1,500 rockets at Israel, but most of them have been destroyed in the air by the Israeli defense system, the Iron Dome.The United Nations convened a Security Council meeting on Sunday to discuss the situation, and UN Secretary-General Antonio Guterres called for an immediate end to the violence.
    Protests against Israeli attacks continue around the world.