عود ی عرب نے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی ختم کر تے ہوئے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے ۔

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سخت ایس او پیز پر مشمل ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کہا گیاہے کہ مملکت کے تمام ہوائی اڈوں پر داخلے کیلئے تواقلانا کی درخواست لازمی ہے ، مجاز حکام کی اجازت سے ہی سفر کی جازت ہو گی ، صرف سفری ٹکٹ رکھنے والوں کو ہی ہوائی اڈوں پر داخلے کی اجازت ہوگی ، طیاروں کے عملے ، مسافروں کو پرواز کے دوران ماسک اور دستانے پہننا لازمی ہو گا ۔