معدہ میں سوزش ہونا: صبح اٹھتے وقت عموماً معدہ خالی ہوتا ہے ، بعض لوگ اس ٹائم چائے پیتے ہیں اس سے معدہ کی تیزابیت میں اضافہ ہوتا ہے اور نتیجۃً معدہ میں سوزش اور السر کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ اسی طرح گرم گرم کھانے کی وجہ سے بھی معدہ میں سوزش ہوتی ہے۔ سوزش ِمعدہ کا علاج: جن افراد کے معدے میں سوزش ہو انہیں چاہئے کہ صبح چائے وغیرہ پینے سے قبل ناشتہ کریں یا نہار منہ شہد استعمال کریں یا ناشتہ میں جَو کا دلیہ شہد کے ساتھ استعمال کریں یا جس وقت بھی پیٹ خالی ہو زیتون کا تیل استعمال کریں اِنْ شَآءَ اللہ معدہ کی سوزش سے نجات مل جائے گی۔ ہاتھ سے کھانے کا طبی فائدہ: جو لوگ ہاتھ سے کھاتے ہیں ان کی اُنگلیوں سے ایک خاص قسم کی ہاضِم رُطُوبَت نکل کر کھانے میں شامل ہوجاتی ہے جو جسم میں اِنسُولین (INSULIN) کم نہیں ہونے دیتی ، پھر کھانے کے بعد اُنگلیاں چاٹنے سے مزید ہاضِم رُطُوبَت پیٹ میں داخِل ہوتی ہے جو مِعدہ کے لئے بے حد مفید ہے۔ ([v]) معدہ کے لئے مفید چیزیں: (1)مسواک کرنے سے معدہ قَوی ہوتا ہے (2)شہد معدہ کو صاف کرکے اِعتدال میں لاتا ہے (3)گاجر کھانے سے معدہ کی تیزابیت دُورہوتی ہے (4)سیب معدہ کو طاقت دے کر دُرست کرتا ہے (5)کیلا کھانے سے معدہ کی تیزابیت میں کمی آجاتی ہے (6)انار معدہ کو قَوی کرتا ہے جبکہ تُرش انار معدہ کی سوزش کے لئے مفید ہے (7)کدّو ، بیر ، آڑو ، کھیرے کا جوس اور ادرک معدہ کی تیزابیت کے لئے مفید ہیں (8)کریلا اور بینگن مِعدہ کو مضبوط کرتے ہیں (9)فالسہ اور میتھی معدہ کے لئے مفید ہیں(10)پانی میں کھجور بھگو کر اس کا پانی پینا معدہ اور آنتوں کے زخم اور سوزِش کے لئے بہت مُفید ہے(11)گنے کا رس معدہ کے زخم دور کرنے میں مفید ہے (12)ترنج عرب کا مشہور پھل ہے جو دماغ اور معدہ کو بہت قوت دیتا ہے([vi]) (13)مُنَقّٰی کے بیج معدے کی اصلاح کرتے ہیں۔ ([vii]) معدے کے لئے نقصان دہ چیزیں: (1)تربوز کے ساتھ پانی پینا معدے کے لئے ٹھیک نہیں (2)مٹھائی کھانے سے دانت خراب ہوتے اور معدہ کمزورہو جاتا ہے([viii]) (3)لیٹ کریا ٹیک لگا کر کھانا پینا معدہ کے لئے نقصان دہ ہے (4)زیادہ سونے سے معدہ خراب ہوجاتا ہے (5)بخار کی حالت میں معدہ آہستہ کام کرتا ہے اس لئے بخار میں بھاری غذا استعمال نہ کریں بلکہ پَتلی اور نرم غذا کا استعمال کریں۔ بھوک لگنے پر ہی غذا کھائیں: انسان تندرست ہو یا بیمار دونوں صورتوں میں بھوک لگنے کے بعد ہی غذا کا استعمال کریں ، البتہ بیمار کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے کیونکہ بھوک نہ لگنا اس بات کی دلیل ہےکہ یا تو معدہ میں پہلے سے ہی غذا موجود ہے یا پھر اس میں خرابی ہے۔ شدید بھوک کے فوائد:معدہ خالی ہونے کے بعد غذا کھانا معدہ اور جسم کے لئے فائدہ مند ہے ، اگر کافی دیر تک معدہ خالی رہے اور شدید بھوک محسوس ہو تو اس میں دگنا فائدہ ہے۔ شدید بھوک کے تین فوائد ملاحظہ فرمائیں : (1)شدید بھوک سے معدہ اور انتڑیوں میں پڑا ہوا خمیر جل جاتا ہے (2)دورانِ خون(یعنی خون کا گردش کرنا) تیز ہوجاتا ہے (3)جو غذا کھائی ہے وہ جلد ہضم ہو کر خون بن جاتی ہے۔ کھانے کے درمیان پانی پینا: جب مِعْدہ خالی ہو اس وقت پانی پینے سے معدہ کی تیزابیت میں کمی آتی ہے ، بِالْخصوص اَلْسَر اور بدہضمی کے شکار افراد کیلئے کھانے کے درمیان پانی پینا زیادہ فائدہ مند ہے۔ پیٹ کی بیماری کی بہترین دوا: منقول ہے کہ خلیفہ ہارونُ الرشید رحمۃ اللہ علیہ نے ایک بار چار طبیبوں کو بلایا اور فرما یا کہ ایک ایسی دوا کے متعلق بتائیں جسے استعمال کرنے کے سبب کوئی مرض نہ ہو۔ ان میں سے ایک نے کہا کہ وہ یہ ہے کہ آپ کھانا اس وقت تک نہ کھا ئیں جب تک آپ کو خواہش نہ ہو اور خواہش ابھی باقی ہو کہ کھانے سے ہاتھ کھینچ لیں۔ ([ix]) معدہ کی گرمی کا علاج: معدے کی گرمی دور کرنے کےلئے ٹھنڈی تاثیر والے پھلوں اور سبزیوں کا استعمال مفید ہے۔ مثلاً کدو ، کھیرا ، ککڑی ، انار ، آڑو ، خوبانی ، امرود ، تربوز جسم کو توانائی بخشنے کے ساتھ ساتھ جگر (Liver) اور معدے کی گرمی بھی دور کرتے ہیں۔ ([x]) مِعْدِے کی تیزابیت کا علاج: منہ کے بعض قسم کے چھالے معدے کی گرمی اور تیزابیت کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ ان میں ایک قسم ایسی بھی ہے جس کے جراثیم پھیلتے ہیں ، اس کے لئے تازہ مسواک منہ میں ملیں اور اس کا بننے والا لُعاب (یعنی تھوک) بھی خوب مَلیں ، اِنْ شَآءَ اللہ مَرض دُور ہوجائے گا۔ ([xi]) معدہ کے امراض کےلئے روحانی علاج: بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ () لَّوْ كَانَ الْبَحْرُ مِدَادًا لِّكَلِمٰتِ رَبِّیْ (ترجمۂ کنزالایمان :
مربہ سیب ۔ مربہ گاجر۔ مربہ ہڑ۔ مربہ آملہ۔
یہ چار مربے لے کر آدمی اگر ہر ایک میں سے ایک ایک دانہ نہار منہ کھاۓ تو چالیس دن میں انسان کے چہرے سےلالی ٹپکنے لگتی ہے ۔رخسار مانند گل انار کے ہو جاتے ہیں۔ خون وافر مقدار میں پیدا ہوتا ہے چہرے کی جھریاں دور ہوتی ہیں بھوک زیادہ لگتی ہے خوراک جسم کا۔حصہ بنتی ہے عورت اور مرد کو یکساں مفید ہے انسانی جسم سڈول اور خوبصورت بن جاتا ہے ان کا مسلسل استعمال رنگ و روپ پر خوش گوار اثرات مرتب کرتا ہے ۔ البتہ شوگر کے مریض اپنے معالج کے مشورہ سے استعمال کریں۔
0 Comments